عمرشریف کی امریکا منتقلی ، ایئرایمبولینس 26ستمبرکی رات کراچی ایئرپورٹ پرلینڈ کریگی

جمعہ 24 ستمبر 2021 16:55

عمرشریف کی امریکا منتقلی ، ایئرایمبولینس 26ستمبرکی رات کراچی ایئرپورٹ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) معروف کامیڈین عمرشریف کی امریکا منتقلی کیلئے ایئرایمبولینس26ستمبرکی رات کراچی ایئرپورٹ پرلینڈ کرے گی۔تفصیلات کے مطابق معروف کامیڈین عمرشریف کی علاج کیلئے بیرون ملک منتقلی کے معاملے پر سول ایوی ایشن نے ایئرایمبولینس کو ایئر پورٹ پرلینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔اس حوالے سے سی اے اے کے شعبہ ایئرٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ ایئر ایمبولینس 26ستمبرکی رات 11بجیکراچی ایئرپورٹ لینڈکرے گی۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ ایئر ایمبولینس جرمنی سے کراچی پہنچے گی ، جس میں کپتان کے ہمراہ 5 کریو کا عملہ بھی پاکستان آئے گا۔یاد رہے دو روز قبل معروف کامیڈین عمر شریف کی بیرون ملک علاج کیلئے روانگی کے معاملے پر ایئرایمبولینس کے لیے رقم امریکی بینک کو منتقل کی گئی تھی۔عمرشریف کی بیرون ملک منتقلی کیلئے امریکا کی ایئرایمبولینس نامی کمپنی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے عمر شریف کے علاج کیلئی4کروڑ جاری کئے گئے تھے جبکہ امریکا منتقلی کے لیے 2کروڑ 84لاکھ 98ہزار ادا کئے گئے۔