میہو پور میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کے کلاس کی چھت کا پلستر گر جا نے سے تین طالبعلم زخمی ہوگئے

جمعہ 24 ستمبر 2021 17:06

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) میہو پور میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کے کلاس کی چھت کا پلستر گر جا نے سے تین طالبعلم شدید چوٹیں لگنے سے زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میہوپور میں تدریسی عمل کے دوران ششم کلاس کی چھت کا پلستر دھماکے سے گر گیا کلاس روم میں بیٹھے طلبہ میں تین طالبعلم سر میں گہری چوٹیں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے جبکہ کھڑکیاں میز اور ڈیسک بھی ٹوٹ گئے حادثے کے فوری بعد زخمی ہونے والے طلبہ کو فوری طور پر صحبت پور اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی میہوپور بوائز اسکول کا شمار قدیم عمارتوں میں ہوتا ہے عرصہ دراز سے اسکول کی عمارت کی مرمت بھی نہیں کروائی گئی جبکہ کلسٹر فنڈ کی رقم بھی مبینہ طور پر ہڑپ کی جاتی رہی ہے اسکول انتظامیہ کے مطابق کلاس رومز کی حالت خستہ ہے مرمت نہ ہونے سے حادثات کا خطرہ ہر وقت موجود رہتا ہے دوسری جانب زخمی طلبہ کے والدین کا کہنا ہے کہ اسکول انتظامیہ اور محکمہ تعلیم اسکول کی خستہ حال عمارت پر توجہ نہیں دے رہے ان حالات میں خستہ حال عمارت کے اندر تدریسی عمل جاری رکھنا کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :