وطن عزیز کی بنیاد و اساس خالصتاً کلمہ طیبہ ہے،علامہ جہانزیب سبزواری

علما ،مذہبی جماعتیں اسلام مخالف بل کیخلاف میدان میں نکلیں،سربراہ الیونس ویلفیئر

جمعہ 24 ستمبر 2021 17:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) الیونس قاسم ویلفیئر آرگنائیزیشن کے سربراہ علامہ جہانزیب سبزواری نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی بنیاد و اساس خالصتاً کلمہ طیبہ ہے اور اس لئے ملک کو سیکولر ریاست بنانے کا خواب دیکھنے والوں کے ارمان کبھی پورے نہیں ہوں گے انہوں نے الیونس قاسم ویلفیئر کے آفس میں مذہبی شخصیات اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ دین اسلام سے متصادم قبول اسلام بل ملکی کی تباہی ہے علماء کرام اور مذہبی جماعتوں کو اسلام مخالف بل کے خلاف بھرپور میدان میں نکلنا چاہئے انہوں یہ بھی کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک میں سامراجی طاقتوں اور اس کے ایجنٹوں کے تمام سازشی جال اکھاڑ پھینک دئے جائیں اور اس سلسلے میں علما ء کرام اور مشائخ عظام کو چاہئے کہ قوم کو متحد اور منظم کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو تیز کردیں تاکہ سامراجی کفریہ طاقتوں اور ان کے ایجنٹوں کو کہیں چپنے کی بھی جگہ نہ ملے اور وطن عزیز صحیح معنوں میں اپنے قیام کے مقاصد اور اصل روح کی طرف گامزن ہوسکے اور یہ اسلام و ملک کا حق ادا کرنے کے لئے سب سے بہترین طریقہ ہے۔

متعلقہ عنوان :