بنگلہ دیش کو چین سےسائینوفارم کورونا وائرس ویکسین کی نئی کھیپ موصول

جمعہ 24 ستمبر 2021 16:23

بنگلہ دیش کو چین سےسائینوفارم کورونا وائرس ویکسین کی نئی کھیپ موصول
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2021ء) بنگلہ دیش کو چین سے سائینو فارم کورونا وائرس ویکسین کی نئی کھیپ موصول ہو گئی۔ چینی خبر رساں ادارے  نے بنگلہ دیشی وزارت صحت کے ترجمان معید الاسلام پردھان کے حوالے سے بتایا  کہ بنگلہ دیشی ایئرلائن کا ایک جہاز سائینو فارم کورونا ویکسین کی 50 لاکھ خوراکیں  لے کر حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ 18 اور 11 ستمبر کے دوران بنگلہ دیش کو بالترتیب 5 ملین اور 5.4 ملین خوراکیں حاصل ہوئیں جو چین کے دوا ساز  گروپ سائینو فارم  نے تیار کی ہیں۔ بنگلہ دیش کی ویکسینیشن ڈرائیو اس وقت دارالحکومت ڈھاکہ اور ملک کے دیگر مقامات پر چین کی مسلسل کورونا وائرس ویکسین سپورٹ کی بدولت آسانی سے سر انجام پا رہی ہے۔