اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد سے فلسطینی کو اغواء کرلیا

جمعہ 24 ستمبر 2021 17:06

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی شمالی سرحد پر ساحل سمندر سے ایک فلسطینی شہری کو اغوا کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔غزہ میں فلسطینی ماہی گیر یونین کے سربراہ نزار عیاش نے کہا کہ اسرائیلی فجو نے شمالی غزہ میں ایک فلسطینی شہری کو سمندر میں نہاتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ادھر اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہاہے کہ اسرائیلی فوجی کشتی نے ایک فلسطینی کو غزہ کی پٹی کی سمندری حدود کی طرف بڑھتے دیکھا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ گرفتار فلسطینی شہری کے قبضے سے کسی قسم کا اسلحہ برآمد نہیں کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ وہ سمندری حدود سے دراندازی کی کوشش کررہا تھا تاہم اس کا حملے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :