(ن)لیگ پی ٹی آئی کے ساتھ میچ نہیں کھیلے گی ،پیپلز پارٹی فرینڈلی میچ ہائوس کے اندر کھیل رہی ہے باہر بھی کھیل لے تو کوئی بات نہیں‘عظمی بخاری

شیخ رشید کہتے تھے نواز شریف کاشناختی کارڈ بلاک کردیاگیا ، تو ویکسین کیسے لگ گئی،دنیا کو دکھانے کیلئے کورونا کی فیک انٹری کروا رہے ہیں‘میڈیاسے گفتگو

جمعہ 24 ستمبر 2021 17:15

(ن)لیگ پی ٹی آئی کے ساتھ میچ نہیں کھیلے گی ،پیپلز پارٹی فرینڈلی میچ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) گورنر ہائوس میں ہونے والے میچ کا حصہ نہیں بن رہی،پیپلز پارٹی فرینڈلی میچ ہائوس کے اندر کھیل رہی ہے باہر بھی کھیل لے تو کوئی بات نہیں،شیخ رشید کہتے تھے نواز شریف کا شناختی کارڈ بلاک کردیاگیا ہے ، آئی ڈی کارڈ بلاک ہوگیا تو ویکسین کیسے لگ گئی،نوازشریف کے ویکسین کے جعلی اندراج پر اسد عمر کو مستعفی ہوجا ناچاہیے،این سی او سی کی انہی حرکتوں کی وجہ سے دنیا ان کے ڈیٹا پر یقین نہیں کررہی،جس پر اپنے حلقے میں بھیڑیں اور بکریاں چرانے کے الزام تھے آج وزیر اعلی پنجاب ہیں،عارف علوی کے دورہ لاہور کے لئے دوسرے شہروں سے پولیس منگوائی گئی ،انفارمیشن کمیشن کو درخواست دینے جارہی ہوںکہ عثمان بزدار کے اثاثے بتائے جائیں،فیاض چوہان پچھلے دوسال سے وزیر اعلی ہائوس کے بجٹ کاغذات غائب کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ یہ حکومت جب سے آئی شاید ہی کوئی دن ہو جب ان کی کرپشن اور کارناموں کی داستان نہ لکھی جائے۔نوازشریف کے شناختی کارڈ پر جعلی انٹری سے کرونا ویکسین نادرا اور این سی او سی میں درج ہوا۔جب نوازشریف کا شناختء کارڈ بلاک ہواتو انٹیری کیسے ہوگئی۔

ڈیٹا انٹری کومعطل کرکے معاملے پر مٹی ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اگر کسی کو شرم سے ڈوب مرنا یا استعفی ہوجانا چاہئے تو اسد عمر کو چاہئے تھا۔ اسد عمر سے پہلا سوال شناختی کارڈ بلاک ہونے سے کیسے انٹری ہوئی۔کوئی شخص نوازشریف کے آئی ڈی پر کیسے ویکسین لگائیگا۔این سی او سی کا پیٹ بھرنے کیلئے جعلی انٹریاں کروا رہے ہیں۔کوٹ خواجہ سعید میں غلطی تو ہوگئی ڈیٹا پر دنیا ہنس رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا وزیراعظم مئیر سے زیادہ کچھ نہیں ۔ حکومت پر کوئی اعتبار نہیں کرتا فنڈز میں خرد برد کرلے دو ارب روپے تک کلوز کر دیا ۔پنجاب میں کرونا فنڈز میں پندرہ ارب روپے کا ڈاکہ ڈالا۔دنیا نے ہمیں خیرات دی اپنی جیب سے کورونا ویکسین تک نہیں لگوائی۔معصوم وزیر اعلی نے پچیس لاکھ روپے کے کورونا فنڈز سے ہیلی پیڈ بنایا۔کورونا فنڈز پر ڈی سی چکوال تین کروڑ ٹائیگر فورس ادا کرتاہے۔

فیاض چوہان ڈگڈگی پر ناچنے والے سے زیادہ حیثیت نہیں فراڈیا اسے کہتے جو ملک کا کورونا فنڈ کھا جاتاہے فراڈیا وہ ہوتاہے جو لوٹ مار کرتاہے۔آج تک کورونا فنڈز کا جواب نہیں دیا۔ دنیا میں باتیں ہو رہی کورونا ڈیٹا ٹھیک نہیں ۔جو ملازمین کے نام پر خیرات صدقات کھا گئے۔صدر علوی کا سیر کرنے کو دل کیا تو لاہور آ گئے لیکن دوسرے شہروں سے پولیس والے سکیورٹی کیلئے منگوائے جا رہے ہیں۔

علوی صاحب کی شاہی سواری سے لاہور بند ہوگیاہے ۔پولیس سکیورٹی پر کس کے باپ کا پیسہ لگے گا۔چالیس چالیس پیج کی بزدار نے اشتہار بازی کی کس کے باپ کا پیسہ تھا۔ انسٹا گرام پیج چار کروڑ سے فیک فالوورز لائے جارہے ہیں۔ بڑا نالائق کی چھوٹا نالائق پیروی کرتاہے توشہ خانہ کی ابھی کوئی بات نہیں کی گئی۔میں نے درخواست تیار کرلی انفارمیشن کمیشن کو کہوں گی بزدار کے اثاثے حکومت آنے سے پہلے اور بعد میں بتائیں۔

سی ایم ہائوس کا تین سال خرچہ انفارمیشن کمیشن بتائے۔سی ایم ہائوس کا ڈاکومنٹ ہوتا ہے چوہان بجٹ ڈاکومنٹ سے غائب کررہے ہیں۔جس نے گاجریں کھائیں ان کے پیٹ میں درد ہوگا، مجھے وزیراعلی ہائوس اخراجات کے کاغذات چاہئیں۔مسلم لیگ ن کسی کرکٹ کا تماشا نہیں بنے گا ۔فیاض چوہان کاش عوام کی مہنگائی کے میچ کا خیال کرتے۔فیاض چوہان نے مجھے فون کرنے کیلئے حنا بٹ کو فون کیا۔

انہوں نے کہاچئیرمین نیب نے بہت خدمت کی اپنی ویڈیو کے باوجود اپوزیشن پر ہاتھ ڈالا۔کے پی کے مقدمات اور آٹا چینی سکینڈل پر کوئی کام نہیں کئے ۔چئیرمین نیب کی بہت خدمات ہیں،۔ملک میں صاف شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔پیپلزپارٹی فرینڈلی میچ کھیل رہی ہے ڈبل گیم نہ کھیلیں اگر زیادہٴْ تفریح ہے تو اپنا شوق پورا کر لیں۔نواز شریف جب پاکستان آئیں گے تو سب کو پتہ چل جائے گا۔