سندھ میں اساتذہ کی نوکری کیلئے ہونے والے ٹیسٹ کے حیران کن نتائج،ایک فیصد امیدوار بھی کامیاب نہ ہوسکے

جمعہ 24 ستمبر 2021 17:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) سندھ بھرمیں جونیئر اسکول ٹیچرز کی بھرتیوں کیلئے ہونے والے ٹیسٹ کے حیران کن نتائج سامنے آئے ، ایک فیصد امیدوار بھی ٹیسٹ پاس نہ کرسکے۔تفصیلات کے مطابق سندھ بھرمیں جونیئر اسکول ٹیچرز کی بھرتیوں کے معاملے پر آئی بی اے سکھرنے ٹیسٹ کے نتائج جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

نتائج میں بتایا گیا کہ سندھ بھرسیایک فیصدامیدواربھی ٹیسٹ پاس نہ کرسکے ، صرف 0.78 فیصدامیدوارٹیسٹ پاس کرسکے، صوبے بھر سے ٹیسٹ میں ایک لاکھ 60ہزارامیدواروں نے شرکت کی تھی۔

وزیر تعلیم نے گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں نتائج سے کابینہ کو آگاہ کیا۔یاد رہے آئی بی ایسکھر نے جی ایس ٹی ٹیسٹ 13 سے 19ستمبر کو لینے اور پی ایس ٹی ٹیسٹ 19ستمبر سے 26ستمبر کو لینے کا اعلان کیا تھا۔یاد رہے رواں سال مئی میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہ صوبے میں 37 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے نئے اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے اشتہار دیا تھا، ہزاروں نوجوانوں نے ملازمت کیلئے اپلائی کیا ہے لیکن کورونا کی وجہ سے ٹیسٹ منعقد نہیں ہوسکے۔