Live Updates

تحریک انصاف کی حکومت ہر فورم پر خواتین کے حقوق کے تحفظ اورانہیں بااختیار بنانے کیلئے کام کر رہی ہے،پروفیسر تقدیس گیلانی

آزادکشمیر میں خواتین کیلئے الگ پولیس سٹیشن قائم کرنا ،تھانوں میں خواتین کیلئے خصوصی ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ احسن اقدام ہے،ممبر آزادجموں وکشمیر اسمبلی

جمعہ 24 ستمبر 2021 20:08

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) ممبر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ہر فورم پر خواتین کے حقوق کے تحفظ اورانہیں بااختیار بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ آزادکشمیر میں خواتین کے لیے الگ پولیس سٹیشن قائم کرنا اور تھانوں کے اندر خواتین کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ احسن اقدام ہے۔

خواتین کے لیے پولیس میں ریفارمز لای جا رہی ہیں۔ آزادکشمیر کی خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کرنے اور خواتین کی حراسگی کے خلاف آگاہی مہم شروع کی جاے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز یہاں انسپکٹر جنرل پولیس سہیل حبیب تاجک سے ملاقات کے دوران ان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسر تقدیس گیلانی نے اس موقع پر آزادکشمیر کے عام انتخابات میں بہترین لاء اینڈ آرڈر انتظامات پر انسپکٹر جنرل پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر پولیس ایک پروفیشنل فورس ہے اور یہاں امن وامان کی بہترین صورتحال کا کریڈیٹ ہماری پولیس کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت آزادکشمیر پولیس میں خواتین کے لیے باالخصوص اصلاعات چاہتی ہے۔ ٹوریسٹ پولیس میں خواتین کی نمائندگی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھانوں میں خواتین کے لیے الگ ڈیسک قائم کرنا ایک اچھا اقدام ہے جس سے معاشرے کے ظلم وستم کا شکار خواتین کواپنے مسائل حل کروانے میں آسانی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے الگ پولیس سٹیشن کے قیام کا منصوبہ بھی ایک بہترین اقدام ہے جس سے ہماری خواتین کے مسائل حل ہونگے اور انکو تحفظ فراہم کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں ہر فورم پر انکا جائز مقام دینے کے لیے کام کر رہی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات