شاہ عبدالطیف بھٹائی ؒ کا سالانہ عرس اختتام پذیر ، سندھ کے وزیر تعلیم کی شرکت ،مصنفین و فنکاروں میں ایوارڈ کی تقسیم

جمعہ 24 ستمبر 2021 20:45

حیدرآباد۔24ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2021ء) :حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی  ؒکے 278 ویں عرس مبارک کی اختتامی تقریب   منعقد ہوئی ، وزیر ثقافت و تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ، سیکریٹری ثقافت غلام اکبر لغاری ، ڈی جی کلچرعبدالعلیم لاشاری ، ڈپٹی کمشنر مٹیاری سید مرتضی علی شاہ ، ایس ایس پی آصف احمد بگھیو،ڈائریکٹر کلچر شیر محمد مہر اور دیگر افسران بھی تقریب میں موجود تھے۔

حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 278 ویں عرس مبارک کے موقع پر شاہ بھٹائی کے فن و فکر پر تحقیق کرنے والے اور ان کے پیغام کو عام کرنے والی شخصیات کو لطیف ایوارڈ سے نوازا گیا ، راگ کا ایوارڈ شفقت حسین شاہ ، سگھڑ کا ایوارڈ ممتاز علی عباسی ، بہترین راگی کا ایوارڈ رجب علی اور سیف سمیجو ، موسیقار کا ایوارڈ ڈھولک نواز غلام داؤد ، سازندے کا ایوارڈ ،مرلی بجانے والے ستار جوگی ، شاہ صاحب پر تحقیق کرنے والے محقق کا ایوارڈ پروفیسر بشیر احمد شاد جبکہ خصوصی ایوارڈ برین بوندکو دیاگیا اس کے علاوہ ایوب گل زیشان عرش شانی شفیع فقیر ، اختر درگاہی ، روشن شیخ ، اور آئی ٹی کے ماہر مظہر علی ڈوتیوکو شیلدز سے نوازا گیا تقریب کے دوران تارا چند شوقی رام کے نئے شائع کردہ شاہ کے رسالے ، محمد سومار شیخ کی مرتب کردہ شاہ کے رسالے ، ڈاکٹر شیر مہرانوی کی جانب سے مرتب کردہ کتاب لطیفیات کا تحقیقی اور تنقیدی مطالعہ حیدرعلی لغاری کی کتاب لطیف کے کلام میں وجود کا خلا، مدد علی سندھی کی مرتب کردہ کتاب شاہ جا پارکھو اور ڈاکٹر نبی بخش بلوچ کی تحقیقی کتاب شاہ کے رسالے سرچشمے اور شاہ کے رسالے کے تین منتخب سروروں کا بلوچی میں ترجمہ سمیت دیگر کی رونمائی کی گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پی پی پی نے شہید ذوالفقار بھٹو سے لے کر آج تک بھٹ شاہ کے لیے بہت کچھ کیا ہے ،بھٹ شاہ پبلک سکول سمیت ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو الہ یار پبلک سکول این جے وی کے حوالے کیے گئے ہے سکول کا بقیہ تعمیراتی کام جلد شروع کیا جائے گا ،مخدوم غلام حیدر ہائی سکول ہالا کا بھی دورہ کر کے صورتحال کا ذاتی طور پر جائزہ لوں گا۔

  ملھ پہلوانوں کی بے روزگاری کے سوال پر صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ ثقافت اور محکمہ کھیل مستقبل میں مشترکہ پروگرام کا انعقاد کریں تاکہ فنکاروں اور کھلاڑیوں کے روز گار کا مسئلہ حل ہو سکے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ46 ہزار 6 سو 49 اساتذہ کی خالی اسامیوں پر بھرتی کی جائے گی ،جے ایس ٹی میں کے امتحان 14 ہزار امیدواروں میں سے صرف 12 سو امیدوار پاس ہوئے اگر مافیا ایجنٹ ہوتے تو 12 سو امیدوار پاس نہ ہوتے ۔انہوں نے کہا کہ چیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اساتذہ کی بھرتی کے دوران میرٹ اور شفافیت کی خصوصی ہدایت دی ہیں اگر آسامیاں بچ جاتی ہیں تو امیدواروں کے لیے سہولت کا اعلان کیا جاسکتا ہے باقی کسی کو بھی نا جائز فائدہ نہیں دیاجائے گا ۔