سعودی عرب میں اکیانوے یومِ وطنی انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا

Urooj Asghar عروج اصغر ہفتہ 25 ستمبر 2021 11:09

سعودی عرب میں  اکیانوے یومِ وطنی  انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2021ء) سعودی دارالحکومت ریاض سمیت مختلف شہروں کے  سڑکوں، چوراہوں، عمارتوں اور شاہراہوں کو سبز سعودی پرچموں کے ساتھ ساتھ سبز اور سفید غباروں اور جھنڈیوں سے سجایا گیا جبکہ جگہ جگہ سعودی شہری بھی سبز اور سفید لباس زیب تن کیے نظر آئے.
 یومِ وطنی کے موقع پر کنگز گارڈ ہیڈ کوارٹر میں خصوصی رائل گارڈ مارچ ہوئی...دارالحکومت ریاض سمیت مختلف بڑے شہروں میں سعودی حکومت کی جانب سے رنگا رنگ روایتی و ثقافتی تقریبات اور میوزیکل پروگرامز بھی منعقد ہوئے جس میں شہریوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی اور خوب لطف اندوز ہوئے.

(جاری ہے)


اس موقع پر کنگ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک خصوصی پیغام میں کہا کہ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز نے جس وطن عزیز کی مضبوط بنیادیں قائم کی تھیں اس کی تعمیر و ترقی کا سفر آج تک ان کے حکمران بیٹوں نے جاری رکھا ہوا ہے اور پوری دنیا کے لئے امن و سلامتی کی روشنی بنا ہوا ہے...ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسجدالحرام اور مسجد نبوی کی خدمت سعودی حکومت کے لیے اعزاز ہے.
سعودی نیشنل ڈے پر شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ اس دن ماضی کا جشن مناتے ہیں اور مستقبل کو ان با صلاحیت نوجوانوں کے ساتھ ترقی کرتا ہوئے دیکھ رہے ہیں جو واقعی ترقی کے لئے پرعزم ہیں.
دارالحکومت ریاض، جدہ ،خوبر سمیت دیگر شہروں میں ائیر شوز اور آتش بازی کا بھی اہتمام کیا گیا..
سعودی ہوابازوں نے اپنے فن کے بہترین جوہر دکھاتے ہوئے فضا کو دلفریب رنگوں سے سجا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی.