ملک بھر میں صنعتی‘ تجارتی اور گھریلو صارفین کو گیس معطلی کا سامنا

پورٹ قاسم پر واقع آر ایل این جی گیس درآمدی ٹرمنل کی مرمت اور دیکھ بھال کے لیے آج بند کیا جائے گا، گیس کی بندش دو دن تک بند ہونے کی صورت میں ملک بھر میں گیس کی فراہمی نصف رہ جائے گی۔ ذرائع

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 25 ستمبر 2021 11:18

ملک بھر میں صنعتی‘ تجارتی اور گھریلو صارفین کو گیس معطلی کا سامنا
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 25 ستمبر 2021ء ) ملک بھر میں صنعتی‘ تجارتی اور گھریلو صارفین کو گیس معطلی کی بری خبر سنادی گئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم پر واقع آر ایل این جی گیس درآمدی ٹرمنل کی مرمت اور دیکھ بھال کے لیے آج بند کیا جائے گا ، جس کے باعث ملک بھر کے صنعتی ، تجارتی اور گھریلو صارفین کو گیس سپلائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ، اس وقت پاکستان میں صرف درآمدی ایل این جی ٹرمنل ہیں جن کے ذریعے 1200 ملین کیوبک فیٹ گیس یومیہ درآمد کی جاتی ہے اور گیس کی بندش 2 دن تک بند ہونے کی صورت میں گیس کی فراہمی ملک بھر میں نصف رہ جائے گی۔

اس ضمن میں سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے ایک مراسلہ بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ پورٹ قاسم پر واقع گیس پورٹ آر ایل این جی ٹرمینل کو ایمرجنسی مرمت اور دیکھ بھال کے لیے ہفتے کے روز دوپہر 12 بجے سے بند کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

گیس کمپنی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ٹرمینل کو تیس انچ قطر کی پائپ لائن کی فوری مرمت کی غرض سے بند کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ایس ایس جی سی کو سپلائی بند ہوجائے گی ، ایس ایس جی سی کے ذریعے بلوچستان اور سندھ کے صارفین کو گیس کی فراہمی بھی نصف رہ جائے گی کیوں کہ اس وقت بلوچستان اور سندھ کے لیے کمپنی 150 ملین کیوبک فیٹ یومیہ گیس فراہم کرتی ہے اور ٹرمنل کی بندش کے بعد یہ فراہمی 75 ایم ایم سی ایف ڈی رہ جائے گی تاہم اس بات کو یقینی بنانے کو شش کی جارہی ہے کہ رہائشی اور تجارتی صارفین کو ترجیحی بنیاد پر گیس فراہمی جاری رہے جب کہ کراچی میں واقع کے الیکٹرک کو گیس کی فراہمی میں 20 ایم ایم سی ایف ڈی کٹوتی کی جائے گی جس کے بعد ادارے کو گیس کی فراہمی 150 ایم ایم سی ایف ڈی یومیہ رہ جائے گی۔