33واں یوم پیدائش

چئیرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی

malik khurram shehzad awan ملک خرم شہزاد اعوان ہفتہ 25 ستمبر 2021 11:21

33واں یوم پیدائش
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2021ءملک خرم شہزاد اعوان) دبی میں مقیم پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل  ایسٹ کے صدر ،عہدے داران کی جانب سےشہید بابا ذالفقار علی بھٹو کے نواسے اور  عظیم قائد شھید محترمہ بینظیر بھٹو کے صاحبزادے پاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوان قائد چئیرمین بلاول بھٹو کی 33 ویں سالگرہ کی خوشی میں
 دبئ کے مقامی ھوٹل میں باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور اللہ پاک کی حمدو ثناء سے ھوا۔
تقریب کی صدارت پیپلز پارٹی گلف کے صدر میاں منیر ھانس نے کی۔تقریب کے مہمان خصوصی آزاد کشمیر سے آئے ھوئےپاکستان پیپلز پارٹی اوورسیسز کوآرڈینیشن کمیٹی کے ممبر حافظ طارق محمود تھے۔

تقریب کی نظامت پی پی پی گلف کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عرفان قمرگوندل نے کی۔

(جاری ہے)


تقریب میں شھید بابا ذوالفقار علی بھٹو کے لخت جگر اور شھید رانی بینظیر بھٹو زردای کے بھائ شھید میر مرتضی بھٹو کی 25 ویں برسی پر ان کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کی گئ۔اور شھید میر مرتضی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا۔
سالگرہ کی اس تقریب میں پیپلز پارٹی کی کاروباری و سماجی خواتین سمیت دیگر شخصیات نے بھرپور شرکت کی ۔

اور نوجوان قائد چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی٣٣ویں سالگرہ کاکیک کاٹا۔
مہمان خصوصی حافظ طارق محمود اورسیز کوآرڈینیشن کے ممبر پی پی پی اور صدر گلف مڈل ایسٹ پی پی پی میاں منیر ھانس نے اس موقع پہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جنم دن کی مبارک باد دی اور ان کی درازی عمر کی دعا کی۔اور کہا کہ ھم شھیدوں کے وارث کے ساتھ شانہ بہ شانہ ساتھ رہینگے اور ان کی پارٹی میں دلچسپی اورجیئالوں اور پاکستان کی عوام اور نوجوانوں کے لئے کرنے والی کوششوں کے لیے خراج تحسین پیش کیا۔

اور کہا کہ ھم آنے والے وقت میں چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے وابستہ امیدوں کو پورا کرنے کے لیئے ان کے ساتھ ھیں۔
سالگرہ کہ یہ تقریب جوش وخروش کے ساتھ منائ گئ۔
درمیان تقریب پیپلز پارٹی گلف بزنس فورم کے نو منتخب عہدیداران رانا فاروق ارشد صدر بزنس فارم پی پی پی گلف/ عدیل احمد خان جنرل سیکریٹری بزنس فورم گلف پی پی پی/عبدل ہادی در محمد سینئر وائس پریزیڈنٹ بزنس فارم پی پی پی گلف/نوخیز جاوید وائس پریزیڈینٹ بزنس فورم گلف پی پی پی /محمد اکرم وائس پریزیڈینٹ پی پی پی گلف اور پی پی پی گلف کے پبلک ریلیشنز سیکریٹری چوھدری سجاد نظیر کو گلف مڈل ایسٹ سیکریٹری اطلاعات کے    نوٹیفیکیشن جاری کِئے  گئے۔


بعد ازاں خواتین ونگ یو اے ای کی صدرھاجرہ شیرین درانی نے دبئ سے  نورین ارشد کو پیپلز پارٹی میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔
تقریب میں مدعو گلف اور یو اے ای کی خواتین عہدے داران و دیگر مہمانوں نے بلاول بھٹو زرداری کو سالگرہ کی مبارک باد دی ۔اور ان کی قیادت پہ بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔مہمانوں میں شامل نثار محمود خٹک،ملک اسلم،چوھدری سجاد نزیر،ارشد بٹ ،نجمہ جیلانی ،ثمیہ ناز،فضل خان درانی،نیاز خان شانگلہ ،امین سرگانہ ،شفیق گوگا،ملک خرم شھزاد،محمد عثمان،عادل اعجاز،تھامس جان،چوھدری علی جٹ،احسن نزیراکمل،سید طاہر علی گردیزی،علی پرویز،اعجازلاشاری،نعتخواں محمد عطاری،فاتحہ خواں محمد عرفان،میاں عبدالوہاب،ندیم شیخ,رضوان عبداللہ
خواتین میں ہاجرہ شیریں درانی،طاہرہ مغل،نورین ارشد و دیگر  نے شرکت کی۔


جب کہ سالگرہ کی سوشل میڈیا پہ کوریج اور عکاسی کے لئے مختلف سوشل میڈیا و نیوز چینل سے تعلق رکھنے والے ایکسپرٹس نے  بھرپور کردار ادا کیا۔نجمہ جیلانی سیکرٹری اطلاعات شعبہ خواتین پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ