Live Updates

پاکستان قومی یکجہتی فورم جدہ سعودی عرب کا اہم اجلاس جدہ کے مقامی ریسٹورینٹ میں منقد ھوا جس کی صدارت فاونڈر اور کنوینئر پاکستان قومی یکجہتی فورم سید ریاض بخاری نے کی

malik khurram shehzad awan ملک خرم شہزاد اعوان ہفتہ 25 ستمبر 2021 11:27

پاکستان قومی یکجہتی فورم جدہ سعودی عرب کا اہم اجلاس جدہ کے مقامی ریسٹورینٹ ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2021ء) پاکستان قومی یکجہتی فورم جدہ سعودی عرب کا اہم اجلاس جدہ کے مقامی ریسٹورینٹ میں منقد ھوا جس کی صدارت فاونڈر اور کنوینئر پاکستان قومی یکجہتی فورم  سید ریاض بخاری نے کی ، نظامت  کے فرائض چودھری تصور حسین نے ادا کیےاور تمام پارٹیوں کے رہنماوں کو اجلاس میں خوش آمدید  کہا جس میں پاکستان تحریک انصاف ،پاکستان مسلم لیگ ق،پاکستان مسلم لیگ ن   ،پاکستان پپلز پارٹی ،جماعت اسلامی ،جمعیت علماء اسلام ،عوامی نیشنل پارٹی ،مسلم کانفرنس ،پاک کشمیر فورم ،گجر ویلفیر جدہ ،مسلم لیگ ن آزاد کشمیر ،جموں کشمیر فورم ڈاکڑ فورم ،پاک میڈیا گروپ ،پاک بان ،پاکستان اوورسیز فورم ،بزنس فورم ،پاکستان ویلفیر فورم،انجینر فورم، نے شرکت کی۔

تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت میاں ذولفقار اور
 ،شرکاء کے لئے استقبالی کلمات چیرمین پی ایم ایل ن چودھری محمد اکرم اور چیرمین مسلم لیگ ق   چوہدری اظہر وڑائچ نے ادا کیے اجلاس سے پیپلز پارٹی کے ملک جاوید حسین،  مسلم کانفرس کے سردار اشفاق احمد ،مسلم لیگ آزاد کشمیر کے راجہ شمروز ، پی ٹی ائی  کے سنیر رہنما میاں احمد بشیر ، ریاض شاھین افریدی ،چودھری ظہیر احمد گوندل ، سابق صدر پی ٹی ائی جدہ قیصر جاوید ، جماعتِ اسلامی کے میاں ذولفقار ، جے یو آٸ کے انجینئر سجاد ، مسلم لیگ ن کے میاں رضوان ، عوامی نیشنل پارٹی کے نوشیروان خٹک، میاں بشیر ،چودھری احسان ،شریف زمان،حاجی عثمان ،راجہ بشیر ،چودھری جاوید ،فارق انجم ،چودھری عبدالشکوراور دیگر نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم سب کے سیاسی خیالات اپنے اپنے ہیں مگر یہاں دیارِ غیر میں ہم سب پاکستانی ہیں اور سب یک جان ہو کر پاکستان کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

  چودھری تصور حسین نے سید ریاض بخاری کا نام  آیندہ سال کےلیے دوبارہ قومی یکجہتی فورم کے  کنوئینر کے لئے پیش کیا جس کی سب پارٹی سربراھان  نے تائید کی اور  بھاری اکثریت  سےسید ریاض بخاری کو اگلے سال کے لیے بھی کنوئینرنامزد کیا گیا۔
آخر میں پاکستان کی سلامتی کے ساتھ سعودی عرب کے قومی دن پر شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی درازیِ عمر کی دعا کی گی اور سب نے ملکر 91 یوم الوطنی کا  کیک کاٹا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات