گوجرہ خاتون کی مدد سے چاراوباشوں نے 12سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 25 ستمبر 2021 11:42

گوجرہ خاتون کی مدد سے چاراوباشوں نے 12سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا
گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 25 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،ملک وسیم) خاتون کی مدد سے چاراوباشوں نے 12سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا معلوم ہواہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے چک نمبر328ج ب کی زرینہ بی بی اپنی 12سالہ بیٹی (ث)کے ہمراہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے دربار بابا دیس عالم آنے کیلئے بس میں سوارہو ئی کہ اس دوران ایک نامعلوم خاتون بھی سوار تھی جس نے باتوں میں لگا کرکہاکہ وہ دربار مذکورہ پر لے جائے گی۔

(جاری ہے)

جو انہیں دیس عالم قبرستان میں لے گئی اورانہیں نشہ آور جوس پلا دیااور بے ہوش کر کے اس کی بیٹی کو اپنے خاوند کے ہمراہ کارمیں سوار کرکے اپنے گھر موچیوالہ روڈپر ساتھ لے گئی۔جہاں اس کے خاوند نے اسے زبردستی نامعلوم چار افرادکے حوالے کر دیا جنہوں نے اسے زیادتی کا نشانہ دیاجو بعدازاں ان کے چنگل سے آزاد ہو کر گھر پہنچ گئی اوراپنے ساتھ ہونے والے ظلم سے آگاہ کیا اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :