گجرات کے ممتاز دانشور نقاد کالم نگار اور محقق شیخ عبدالرشید کی نئی کتاب "" مرقع گجرات کھوئے ہوؤں کی جستجو "" کے عنوان سے شائع ہو گئی ہے

Shahid Bashir Kamboh شاہد بشیر کمبوہ ہفتہ 25 ستمبر 2021 11:49

گجرات کے ممتاز دانشور نقاد کالم نگار اور محقق شیخ عبدالرشید کی نئی ..
گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2021ء) گجرات کے ممتاز دانشور نقاد کالم نگار اور محقق شیخ عبدالرشید کی نئی کتاب "" مرقع گجرات کھوئے ہوؤں کی جستجو "" کے عنوان سے شائع ہو گئ ہے اس سے قبل ان کی 8 کتابیں شائع ہو کر قارئین سے داد و تحسین وصول کر چکی ہیں مرقع گجرات ان کی نویں کتاب ہے ۔

(جاری ہے)

شیخ عبدالرشید علم و ادب اور تحقیق و تحریر سے گہرا شغف رکھنے والے قلم کار ہیں. مرقع گجرات میں شامل مضامین تاریخ گجرات کا مستند حوالہ ہیں شیخ عبدالرشید نے کمال محبت سے تحقیق کے نئے دروا کیے ہیں. ان کی تحریریں ادبی چاشنی اور علمی وجاہت کا حسین امتزاج ہوتی ہیں ۔

مرقع گجرات میں تقسیم ہند سے قبل تاریخی کردار ادا کرنے والی  مسلم ،ہندو ، سکھ گجراتی شخصیات کا بلا تعصب ذکر ہے فرزندان گجرات جنہوں نے عالمی شہرت حاصل کی یا اپنے کردار و خدمات سے برصغیر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ،ایسے ادیبوں ،صحافیوں اور فنکاروں کا خوب ذکر موجود ہے خاص طور پر گجرات کی رومانوی داستانوں سوہنی مہینوال اقبال بیگم بالو اور محمد علی ماہیا ، رام پیاری و سندرداس چوپڑا کی کہانیوں کا تاریخی و رومانوی بیان ہے جس نے اس کتاب کی اہمیت کو دو چند کر دیا ہےیہ کتاب پورب اکادمی اسلام آباد نے شائع کی ہے۔

متعلقہ عنوان :