Live Updates

جہانیاں میں منعقد ہونے والا کبڈی ٹورنامنٹ فیصل آباد کی کبڈی ٹیم نے جیت لیا،رنر اپ ساہیوال کی ٹیم کو چار پوائنٹ کے فرق سے شکست ،شائقین نے بھرپور شرکت کی۔

Sarwar Nazir محمد سرور نذیر ہفتہ 25 ستمبر 2021 11:57

جہانیاں میں منعقد ہونے والا کبڈی ٹورنامنٹ  فیصل آباد کی کبڈی ٹیم نے ..
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2021ء) جہانیاں میں کبڈی ٹورنامنٹ منعقد ہوا جس میں ملک کے نامور پہلوانوں نے حصہ لیا ٹورنامنٹ کا فائنل میچ فیصل آباد اور ساہیوال کی کبڈی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ فائنل میچ آغاز سے مقررہ وقت تک انتہائی کانٹے دار رہا ۔دونوں ٹیموں کے پہلوانوں نے شاندار کھیل پیش کیا اور شائقین سے خوب داد وصول کی۔

میچ کے مہمان خصوصی رہنما تحریک انصاف چوہدری خالد جاوید تھے جنھوں نے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کی ٹیم نے ساہیوال کی ٹیم کو 30 کے مقابلے 34 پوائنٹس سے شکست دے دی، میچ میں ملک کے نامور کھلاڑیوں لالہ عبیداللہ کمبوہ، سعد اللہ،سیف اللہ کمبوہ،بلال محسن ڈھلوں،مانی ملہی،اویس کنگ،سبحانی گجر،نے حصہ لیا اور خوب داؤ پیچ لڑائے اپنے ہیروز کو اپنے درمیان پاکر شائقین کا جوش و خروش قابل دید تھا میچ دیکھنے کے لیے شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں اور ٹیموں میں انعامات پیش کیے ٹورنامنٹ آرگنائزر وقاص رشید کمبوہ،باؤ ودیگر کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد کبڈی کے کھیل کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور عوام کو تفریح مہیا کرنا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات