پاکستان فورجی اسمارٹ فونز کا برآمد کنندہ بن گیا ہے، عبدالرزاق دائود

ہفتہ 25 ستمبر 2021 12:59

پاکستان فورجی اسمارٹ فونز کا برآمد کنندہ بن گیا ہے، عبدالرزاق دائود
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2021ء) مشیر تجارت عبدالرزاق داد نے کہا ہے کہ پاکستان کم عرصہ میں فورجی اسمارٹ فونز کا برآمد کنندہ بن گیا ہے، جو انتہائی خوشی کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

مشیر تجارت نے ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں فور جی اسمارٹ فونز برآمد کرنے والے ادارے ائیر لنک کمیونیکیشن کو اس حوالہ سے مبارکباد پیش کی۔ مشیر تجارت نے کہا کہ ائیرلنک کمیونیکیشن نے  مقامی طور پر تیار کئے گئے 1500 فور جی اسمارٹ موبائل فونز متحدہ عرب امارات کو برآمد کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمپنی کی شروعات ہیں  لیکن پاکستانی موبائل انڈسٹری کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے۔