مودی کی امریکی صدر سے ملاقات،وائٹ ہائوس کے باہر سکھوں کا احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 25 ستمبر 2021 13:18

مودی کی امریکی صدر سے ملاقات،وائٹ ہائوس کے باہر سکھوں کا احتجاجی مظاہرہ
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی امریکی صدر سے ملاقات کے موقع پر وائٹ ہائوس کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے بھارت کی ریاست مشرقی پنجاب کو آزادی دینے کا مطالبہ کیا اور نعرے بھی لگائے۔ سکھ تنظیموں کے افراد کی بڑی تعداد نے وائٹ ہائوس کے سامنے خالصتان کا پرچم بھی لہرا دیا۔وائٹ ہائوس کے باہر مظاہرہ کرنے والوں نے ’مودی بھارتی دہشتگردی کا اصل چہرہ ہے‘ کے نعرے لگائے۔