کراچی،انسداد دہشت گردی نے پولیس اہلکار کے قتل کے جرم میں ملزم امتیاز کو 2 مرتبہ سزائے موت ،شریک ملزم کو 2 سال قید کی سزا سنادی

ہفتہ 25 ستمبر 2021 13:59

کراچی،انسداد دہشت گردی نے پولیس اہلکار کے قتل کے جرم میں ملزم امتیاز ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیس اہلکار کے قتل کے جرم میں ملزم امتیاز کو 2 مرتبہ سزائے موت جبکہ شریک ملزم کو 2 سال قید کی سزا کا حکم دیدیا۔ہفتہ کو کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیس اہلکار کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم امتیاز کو 2 مرتبہ سزائے موت کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے شریک ملزم کو ملزم عبدالواسع جوکھیو کو 2 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے ملزم امتیاز کو مقتول کے اہلخانہ کو 5 لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے 30 ستمبر 2016 کو ملیر ندی کے قریب پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی۔ فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل رفیق جاں بحق اور دائم زخمی ہوگئے تھے۔ ملزمان کیخلاف کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔