انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی

ہفتہ 25 ستمبر 2021 13:59

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں 3 ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی۔ہفتہ کو کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قتل اور اقدام قتل کے مقدمات کا فیصلہ سنادیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی۔ ملزمان میں میر محمد لاشاری، قیصر خان اور محمد پنہل شامل ہیں۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزمان پر شہری محمد اشرف کا قتل ثابت ہوتا ہے۔ عدالت نے ملزمان پر ایک لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ ملزمان نے محمد اشرف کو 2017 میں قتل کیا تھا۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ گلشن معمار تھانے میں درج ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :