مقامی عدالت نے کورونا ویکسین نہ لگانے پر گرفتار شہریوں کو فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا

ہفتہ 25 ستمبر 2021 13:59

مقامی عدالت نے کورونا ویکسین نہ لگانے پر گرفتار شہریوں کو فوری رہا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) مقامی عدالت نے کورونا ویکسین نہ لگانے پر گرفتار شہریوں کو فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ہفتہ کو کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میںکورونا ویکسین نہ لگانے پر گرفتاری کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

ٹیپو سلطان پولیس نے 3 گرفتار شہریوں کو عدالت میں پیش کیا۔ گرفتار شہریوں میں عبدالواحد اور حکیم و دیگر شامل ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 63 کے تحت مقدمہ خارج کردیا۔ عدالت نے تینوں شہریوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ پولیس نے ایس او پیز کی خلاف ورزی تحت مقدمہ درج کیا تھا۔