احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کیخلاف کرپشن ریفرنس میں آئندہ سماعت پر گواہ کو دستاویزات جمع کروانے کا حکم دیدیا

ہفتہ 25 ستمبر 2021 13:59

احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کیخلاف کرپشن ریفرنس میں آئندہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) احتساب عدالت نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کیخلاف 462 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس میں آئندہ سماعت پر گواہ کو دستاویزات جمع کروانے کا حکم دیدیا۔ہفتہ کو کراچی کی احتساب عدالت میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

گواہ تفتیشی افسر ضمیر عباسی پیش ہوئے۔ گواہ کی جانب سے دستاویزات عدالت میں جمع نہیں کروائی جاسکیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ کو دستاویزات جمع کروانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 4 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت پر بھی گواہ کے بیان پر جرح کی جائے گی۔ ریفرنس میں 32 گواہوں کے بیان ریکارڈ کئے جاچکے ہیں۔ نیب کے مطابق سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم اور دیگر پر 462ارب کی کرپشن کا الزام تھا۔