تعلیم کے ساتھ کھیل بھی ذہنی نشوونما کے لئے بہت ضروری ہیں،سید قاسم نوید قمر

ہفتہ 25 ستمبر 2021 13:59

تعلیم کے ساتھ کھیل بھی ذہنی نشوونما کے لئے بہت ضروری ہیں،سید قاسم نوید ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے انویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروجیکٹس سید قاسم نوید قمر نے کہا ہے کہ ذہنی و جسمانی نشوونما کے لئے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل بھی بہت ضروری ہیں اور فٹبال کھیلنے کے لئے ذہنی اور جسمانی دونوں طاقتوں کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو گائوں باقر نظامانی ضلع ٹنڈو محمد خان میں ٹنڈو محمد خان فٹبال اکیڈمی کی ایک تقریب میں تقسیم انعامات کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن سندھ اسمبلی عبدالکریم سومرو، علی رضا تالپر، پیر عاقب جان سرہندی اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر نے گاوں جہاں سومرو میں حاجی بچو کھٹورا سے ان کے والد حاجی ولی ڈنو کھٹورا کی وفات پر ، گاوں سعید خان لنڈ پہنچ کر ظہیر احمد لنڈ سے حاجی علی حسن لنڈ کی وفات پر ، گاوں راہو ہالیپٹو پہنچ کر راجہ ہالیپٹو سے ان کے والد غلام عباس ہالیپٹو کی وفات پر اور میمن محل پہنچ کر راشد میمن سے ان کے چچا کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے انویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروجیکٹس سید قاسم نوید قمر نے ٹنڈو سائیں داد میں وڈیرے سہیل پپو اور حبیب اللہ ملاح، چاندنی چوک شہر ٹنڈو محمد خان میں وڈیرے نور نبی سہتیو اور میمن محلہ شہر ٹنڈو محمد خان میں زین میمن کی دعوتوں میں شرکت کی۔ علاوہ ازیں وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر نے مریم بین کوئٹ ٹنڈو محمد خان میں محمد علی قریشی کی صاحبزادی کی شادی میں بھی شرکت کی۔