عوام کے جا ن ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس بہاولنگر آفیسر محمد ظفر بُزدار

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم ہفتہ 25 ستمبر 2021 14:06

عوام کے جا ن ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس بہاولنگر ..
بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2021ء) پولیس کی گزشتہ48گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیاں،مجرمان اشتہاری،عدالتی مفروران، پیشہ ور بھکاری،عادی منشیات فروش اور اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزمان گرفتار۔عوام کے جا ن ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بُزدار۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤسردار علی خان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کی ہدایت پر بہاولنگر پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق کاروائیوں میں مصروف ہے۔

بہاولنگر پولیس نے گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف متعدد کاروائیاں کیں۔ ضلع بھر میں 02اے کیٹیگری سمیت 12مجرمان اشتہاری اور19عدالتی مفروران کو گرفتا کیا۔

(جاری ہے)

ضلعی پولیس نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 14بھکاریوں کو گرفتار کیا ۔ اسی طرح ضلع بھر میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے 2040گرام افیون، 730گرام چرس،15گرام آئس،208لیٹر شراب 50لیٹر لہن اور1عددچالو بھٹی برآمد کی ۔مزید اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 08مقدمات کااندراج کیا۔ ملزمان کے قبضہ 04پسٹل30بور، 03رپیٹربندوق 12بور،01رائفل 44بوراور 43کارتوس برآمد کیے۔

متعلقہ عنوان :