شہریوں کےلئے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کےلئے ٹریفک پولیس لیہ کوشاں ،فوک و سموگ کے دوران حادثات سے بچاﺅ کےلئے ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 25 ستمبر 2021 14:07

شہریوں کےلئے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کےلئے ٹریفک پولیس لیہ کوشاں ،فوک ..
لیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 25 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،انورشاہ) شہریوں کےلئے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کےلئے ٹریفک پولیس لیہ کوشاں ،فوک و سموگ کے دوران حادثات سے بچاﺅ کےلئے ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم جاری ہے انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ ASIمحمد اظہر و دیگر افسران نے کمپین کے دوران شہریوں ،سکول وکالج کے طلباءکو آگاہی لیکچر دیے اور پمفلٹ بھی تقسیم کیے ،ASIمحمد اظہر کا کہنا تھا کہ موسم تبدیل ہو رہا ہے ،سرد موسم میںفوگ اور سموگ پڑتی ہے جس سے سفر کے دوران دشواری پیش آتی ہے اور حادثات کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں ،لیکن احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے حادثات سے بچا جا سکتا ہے،ڈرائیور حضرات اپنی گاڑی کی بریک ،بیک لائٹس اور ریفلیکٹرلائٹس کو درست رکھیں،تیز رفتاری سے اجتناب کریں،انہوں نے کہا کہ ڈی پی او لیہ سید علی رضا ،ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک پولیس لیہ شہریوں کو فوگ و سمو گ سے متعلق آگاہی کےلئے متحرک ہے ،ٹریفک پولیس لیہ کی جانب سے حادثات کی روک تھام کےلئے آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں ،اس ضمن میں سلوموشن گاڑیوں کے ریفلیکٹربھی لگائے جا رہے ہیں۔