کراچی، خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے پولیو ٹیم سے بدتمیزی کرنے والا ملزم

ہفتہ 25 ستمبر 2021 14:51

کراچی، خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے پولیو ٹیم سے بدتمیزی کرنے والا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) پولیس نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے پولیو ٹیم سے بدتمیزی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، معلومات پرپتہ چلا جعلی کانسٹیبل ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے پولیو ٹیم سے بدتمیزی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ایس ایس پی سٹی نے بتایا کہ ملزم اوراس کے بھائی کو گارڈن سے گرفتارکیاگیاہے،ملزم الطاف کے قبضے سے جعلی پولیس کارڈ بھی برآمد ہواہے۔

ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کے مطابق گزشتہ روزپولیوٹیم اپنی مہم میں مصروف تھی کہ 2 افرادنے پولیو ٹیم سے بدتمیزی کی اور دھمکیاں دیں۔پولیس حکام نے بتایا ملزمان نے ٹیم کے ساتھ ڈیوٹی پرمامورپولیس سے بھی بدتمیزی کی جبکہ ملزم الطاف نے خودکو پولیس سیکیورٹی 2 کا ملازم ظاہر کیا۔ایس ایس پی سٹی کے مطابق پولیس سیکیورٹی 2سے معلومات پرپتہ چلا جعلی کانسٹیبل ہے، ملزم کوگرفتارکرکے مزیدتفتیش کاعمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :