Live Updates

وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں دلیرانہ انداز سے مودی کے ظالمانہ نظریہ آر ایس ایس کو ایکسپوز کیا، فرخ حبیب

ہفتہ 25 ستمبر 2021 15:08

وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں دلیرانہ انداز سے مودی کے ظالمانہ نظریہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی دنیا کو بہترین انداز میں باور کروایا کہ افغان جنگ کا سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان پاکستان کو ہوا،اب دنیا کو چاہئے کہ ماضی کی غلطی کو نہ دہرائے بلکہ افغانستان میں دیر پا امن کے لئے کوشش کرے،وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں دلیرانہ انداز سے مودی کے ظالمانہ نظریہ آر ایس ایس کو ایکسپوز کیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے بیان میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ بھرپور دلائل سے کشمیریوں کے سچے وکیل اور نڈر سفیر ہونے کا کردار کیا، انہوں نے سید علی گیلانی کی میت کو اسلامی رسومات کے سا تھ شہدا کے قبرستان میں دفنانے کے مطالبہ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں انتہائی مدلل اور پراعتمادی سے حقائق سامنے رکھے اوربہت ساروں کو آئینہ بھی دکھایا، الحمد اللہ پاکستان میں ایسا وزیراعظم موجود ہے جو قومی مفاد اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کو ترجیح دیتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات