Live Updates

نااہل سیاستدانوں نے سیاست کو کاروباری فوائد حاصل کرنے کیلئے استعمال کیا،شہبازگل

لیگ نے چینی پر 5 سال میں 29 ارب کی سبسڈی دی، سبسڈی کے نام پر ذاتی کاروبار کو فائدے اور عوام کی جیبوں سے اربوں روپے نکالے ، بیان

ہفتہ 25 ستمبر 2021 15:16

نااہل سیاستدانوں نے سیاست کو کاروباری فوائد حاصل کرنے کیلئے استعمال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ نااہل سیاستدانوں نے سیاست کو کاروباری فوائد حاصل کرنے کیلئے استعمال کیا،شہباز شریف نے بحیثیت وزیر اعلی بیٹوں کی زیر ملکیت شوگر مل کو فائدہ پہنچایا، ن لیگ نے چینی پر 5 سال میں 29 ارب کی سبسڈی دی، سبسڈی کے نام پر ذاتی کاروبار کو فائدے اور عوام کی جیبوں سے اربوں روپے نکالے ۔

ڈاکٹر شہباز گل نے ہفتہ کو سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے بیان پر رد عمل میں کہا ہے کہ دہا ئیوں سے عوام کی جیب پر ڈاکے کا سلسلہ عمران خان نے شوگر رپورٹ پبلک کر کے روکا ہے۔نااہلوں نے کسانوں کا استحصال کیا جس کی وجہ سے زرعی ملک بھی برآمدات کرنے پر مجبور ہوا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شہباز گل نیکہا ہے کہ عمران خان نے زراعت اور کسان کی فلاح کیلئے بھرپور اقدامات کیے۔

ہر دیہی خاندان کو فصل کی کاشت کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے کا قرض دے رہے ہیں۔کسانوں کو ٹریکٹر اور زرعی آلات کی خریداری کیلئے 2 لاکھ روپے کے بلا سود قرضے فراہم کیے۔وزیراعظم ایگریکلچر ایمرجنسی پروگرام کے تحت 5 سالوں کے لئے تقریبا 65 ارب روپے رکھے گئے۔اس سال گندم کی پیداوار 2 ملین ٹن کا اضافے کیساتھ 27.3 ملین ٹن رہی۔آلو اور پیاز کی ریکارڈ پیدوار ہوئی، آلو کی ایکسپورٹ میں 28 فیصد اضافہ ہوا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات