Live Updates

مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز سے اجاگر کرنے پر وزیراعظم نے کشمیری عوام کے دل جیت لئے ، علی امین خان گنڈا پور

ہفتہ 25 ستمبر 2021 15:16

مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز سے اجاگر کرنے پر وزیراعظم نے کشمیری عوام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب پر وزیر اعظم عمران خان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز سے اجاگر کرکے وزیراعظم نے کشمیری عوام کے دل جیت لئے ہیں۔

علی امین خان گنڈا پور نے ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان نے نہ صرف پاکستان، خطے بلکہ عالمی دنیا کو درپیش چیلنجز کا بہترین احاطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں اسلاموفوبیا اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے مسائل کو بھی اجاگر کیا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وزیراعظم نے بھارتی غیر قانونی زیرتسلط کشمیر میں 5 اگست 2019 کے بعد کی صورتحال کو تفصیل کے ساتھ دنیا کے سامنے رکھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سفاکیت کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔ عمران خان نے آر ایس ایس کے ہندوتوا کے نظر یئے اور بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کو بھی بے نقاب کیا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وزیراعظم کے جنرل اسمبلی سے خطاب سے مسئلہ کشمیر پر عالمی حمایت میں مزید اضافہ ہو گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات