ارسا کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس 30 ستمبر کو طلب

ہفتہ 25 ستمبر 2021 15:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) ارسا کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس 30 ستمبر کو طلب کرلیا گیا ،چیئرمین ارسا اجلاس کی صدارت کریں گے ،اجلاس میں صوبائی محکمہ آبپاشی، زراعت کے سیکرٹریز واپڈا حکام شریک ہوں گے ،اجلاس میں ربیع موسم کیلئے پانی کی دستیابی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، دریاؤں میں پانی کے بہاو کی صورتحال بھی زیر غور آئے گی ،واپڈا حکام تربیلا تھری، فور پر بقایاکام کے حوالے سے بریفنگ دیں گے ،تربیلا 5 کے آپریشنل ہونے میں درپیش مشکلات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :