Live Updates

لیہ سینیٹر /صدر پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب عون عباس بپی ایک روزہ دورہ لیہ، ممبر صوبائی اسمبلی مہندر پال سنگھ بھی ان کے ہمراہ تھے

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 25 ستمبر 2021 15:39

لیہ سینیٹر /صدر پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب عون عباس بپی ایک روزہ ..
لیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 25 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،انورشاہ) لیہ سینیٹر /صدر پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب عون عباس بپی ایک روزہ دورہ پر  لیہ پہنچے ، ممبر صوبائی اسمبلی مہندر پال سنگھ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)


ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف افتخار علی بابر خان کھتران نے سرکٹ ہاؤس پہنچنے پر ان کا استقبال کیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرد و خواتین ونگ کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود بھی تھی۔سینیٹر عون عباس بپی نے سرکٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں وزیراعظم عمران خان کے وژن بلین ٹری سونامی مہم کے تحت پودا لگایا۔سینیٹر عون عباس بپی سے سرکٹ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے مختلف ونگز کے وفود نے ملاقات بھی کی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات