امن رواداری اور ملکی استحکام ہم سب کی ذمہ داری ہے, معتدل رویہ اور ایثار کا جزبہ انتشار کے خاتمے کا باعث بنتا ہے۔شفقت اللہ مشتاق

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم ہفتہ 25 ستمبر 2021 15:53

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2021ء) امن رواداری اور ملکی استحکام ہم سب کی ذمہ داری ہے, معتدل رویہ اور ایثار کا جزبہ انتشار کے خاتمے کا باعث بنتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر بہاولنگر  شفقت اللہ مشتاق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظفر اقبال بزدار نے  شیخ الحدیث مولانا جلیل احمد اخون کی قیادت میں اہل سنت آئمہ ، علماء کرام اور خطباسے  ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں کہا کہ  ہمارا دین امن اور سلامتی کا دین ہے اور اس دین میں کامل مسلمان اسے بتایا گیا ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے انسانیت محفوظ رہے انہوں نے علماءکرام پر زوردیا کہ منبرو محراب کو تربیت واصلاح خیرخواہی اور  امن کے فروغ کے لیے استعمال کریں علما کرام نے انتظامیہ کو اپنے مکمل تعاون کا بھی یقین دلایا اس موقع پر مختلف اداروں کے زمہ داران سمیت حافظ سراج احمد ، مولانا خلیل احمد ، مولانا ابراہیم البازی ودیگر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :