سی پیک کے تحت کراچی کے لیے ایک بہت بڑا اقتصادی ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ شروع

کے سی سی ڈی زیڈ منصوبہ ملک کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا، کراچی کو ایک انتہائی جدید شہری انفراسٹرکچر زون فراہم کرے گا،علی زیدی

ہفتہ 25 ستمبر 2021 16:07

سی پیک کے تحت کراچی کے لیے ایک بہت بڑا اقتصادی ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) وزارت بحری امور نے سی پیک کے تحت کراچی کے لیے ایک بہت بڑا اقتصادی ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ شروع کردیا ہے ۔اس ضمن میں وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا کہ کے سی سی ڈی زیڈ منصوبہ ملک کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا ۔انہوںنے کہا کہ اسلام آباد اور بیجنگ میں منعقد سی پیک پر 10 ویں جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کے اجلاس میں منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا دونوں ممالک نے کراچی کوسٹل کمپریہنسیو ڈویلپمنٹ زون کو سی پیک میں شامل کرنے پر اتفاق کیا۔

یہ منصوبہ بحری امور کی وزارت کا ایک بہترین اقدام ہے۔منصوبہ کراچی کو ایک انتہائی جدید شہری انفراسٹرکچر زون فراہم کرے گا،جس سے کراچی دنیا کے سر فہرست بندرگاہوں میں شامل ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ منصوبہ کے پی ٹی کے ساتھ شراکت میں براہ راست چینی سرمایہ کاری پر بنایا جائے گا۔منصوبے کی متوقع سرمایہ کاری تقریبا 3.5 بلین ڈالر ہے۔منصوبہ آس پاس کی کچی آبادیوں میں رہنے والے 20 ہزار سے زائد خاندانوں کو رہائشی آبادکاری بھی فراہم کرے گا۔علی زیدی نے کہا کہ کے سی سی ڈی زیڈ عالمی سرمایہ کاروں کے لیے بھی بہت فائدے مند ثابت ہوگا۔منصوبہ دونوں برادر ممالک کے درمیان ترقی اور صنعتی تعاون کو نمایاں طور پر بڑھا دے گا