Live Updates

سندھ حکومت نے 35 سو والی ڈیسک 29 ہزار میں فراہم کی ہے،حلیم عادل شیخ

3 سال سے میں اپنے ناکردہ گناہ میں یہاں عدالتوں کے چکر لگارہا ہوں،اپوزیشن لیڈر کی اوباڑو میں پریس کانفرنس

ہفتہ 25 ستمبر 2021 16:07

سندھ حکومت نے 35 سو والی ڈیسک 29 ہزار میں فراہم کی ہے،حلیم عادل شیخ
گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں 13 سالوں سے تعلیم مکمل طور پر تباہ ہے سندھ حکومت نے 35 سو والی ڈیسک 29 ہزار میں فراہم کی ہے نیشنل پریس کلب اوباڑو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 3 سال سے میں اپنے ناکردہ گناہ میں یہاں عدالتوں کے چکر لگارہا ہوں کاش سندھ کی پولیس کوئی ڈیوٹی کررہی ہوتی مجھ پر کار سرکار میں مداخلت کا کیس بنایا گیا ہے جبکہ ضلع گھوٹکی کراچی کے بعد سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا ضلع ہے اربوں کی رائلٹی سالوں میں آئی ہے مگر رائلٹی کو خرچ کرنے کے لیے ایک کمیٹی بنی ہے رائلٹی کے پیسے مجھے اس شہر پر لگتے ہوئے نظر نہیں آرہے بلکہ ایم این ایز ایم پی اے کے بنگلوں پر لگ رہا ہیں ضلع گھوٹکی آج کھنڈر کا نمونا پیش کررہا ہے سی پیک روڈ بن گئی لیکن افسوس کی بات ہے سی پیک سے شہر آنے والی لنک سٹرکیں نہیں بنی یہاں کی ایڈمنسٹریشن ناکام ہوچکی ہے سندھ حکومت لکڑ ہضم پتھر ہضم کی مثال ہے بڑے بڑے ادارے جو یہاں موجود ہیں ان میں نوکریاں وڈیروں کو دی جارہی ہے اوباڑو سمیت ضلع گھوٹکی کی عوام کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے پی ٹی آئی سے نظریات والے نوجوان اوباڑو میں موجود ہیں پی ایس 18 کی اس سیٹ سے ہم بھرپور تیاری کررہے ہیں بلدیاتی اور جنرل الیکشن میں ضلع گھوٹکی سوئیپ کریں گے پیپلزپارٹی نے سندھ کی تعلیم کا معیار ختم کردیا ہے سارے زیر تعلیم وزیر وزیر تعلیم بن گئے ہیں پچھلے 13 سالوں میں تعلیم مکمل تباہ ہے اسکولوں میں سہولیات موجود نہیں سندھ حکومت نے 35 سو والی ڈیسک 29 ہزار میں دیتے ہیں 29 ہزار سے غریب کی بیٹی کا آدھا جہیز آجاتا ہے آئی بی اے کے اندر کافی معاملات خراب ہوچکے ہیں سندھ کو تحریک انصاف ہی ٹھیک کرے گی کووڈ کے باعث دنیا بھر میں معاشی حالات خراب ہوئیکووڈ 19 ایک قدرتی آفت ہیپورے خطے میں آج بھی سب سے کم پیٹرول کا ریٹ پاکستان کا ہے آج کسان کی حالت بہتر ہورہی ہے ملک کی معیشت بہتر ہورہی ہے قبل ازیں اپوزیشن لیڈر میرپور ماتھیلو کورٹ میں پیش ہوئے جہاں گواہان کے بیانات مکمل ہونے پر عدالت نے سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کردی اس موقع پر اپوزیشن لیڈر کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنما افتخار لنڈ ایڈووکیٹ اجمل سولنگی بھی موجود تھے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات