95 فیصد پاکستانیوں نے قرآن کی تعلیم لازمی قرار دینے کا فیصلہ درست قرار دیدیا

ہفتہ 25 ستمبر 2021 16:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) پچانوے فیصد پاکستانیوں نے پنجاب میں پہلی سے 12ویں جماعت تک قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

گیلپ پاکستان نے پنجاب حکومت کی جانب سے پہلی سے 12 ویں جماعت تک قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کے فیصلے سے متعلق ایک سروے کیا جس میں ملک بھر سے 1400 سے زائد افراد شریک ہوئے۔سروے کے مطابق دیہی اور شہری حلقوں میں پنجاب حکومت کے فیصلے کی بھرپور حمایت کی گئی، دیہی علاقوں میں 96 فیصد جبکہ شہری علاقوں کے 95 فیصد عوام پنجاب حکومت کے فیصلے کے حامی نظر آئے۔

متعلقہ عنوان :