بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں سیوریج ٹینک میں زہریلی گیس سے 3 مزدور ہلاک

ہفتہ 25 ستمبر 2021 16:34

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2021ء) وسطی بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں سیوریج ٹینک میں داخل ہونے کے دوران 3 مزدور زہریلی گیس کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سے 650 کلومیٹر مشرق میں سنگرولی ضلع کے کچنی گائوں میں پیش آیاجہاں  سیوریج ٹینک کو صاف کرنے کے لیے اندر جانے والے 3 مزدور زہریلی گیس بھرنے سے سانس لینے میں دشواری کے باعث ہلاک ہوگئے۔سنگرولی کے ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ تینوں نے زہریلی گیس میں سانس لیا اور اس کے اندر بے ہوش ہو گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ہلاکتوں کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔