Live Updates

این ای259میں ترقیاتی اسکیمات دعوں تک محدود ،عوام حکومتی دعوں سے عاجز آگئے

ہفتہ 25 ستمبر 2021 16:58

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) بلوچستان میں یوں تو ترقی کے زبانی دعوے اب عوامی نمائندوں کا وطیرہ بن چکے ہیں مگر عملی اقدامات نہ ہونے سے عوام حکومتی دعوں سے عاجز آگئے ہیں تفصیلات کے مطابق صوبے کے سب سے زیادہ پسماندہ این اے 259 سبی ،کوہلو،بارکھان ،ڈیرہ بگٹی اور لہڑی میںنوابزدہ شاہ زین بگٹی گزشتہ الیکشن میں 22787ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیںمگر گزشتہ تین سال سے عوام این اے کی مختص کردہ اسکیمات اور فنڈز سے محروم ہیں جس کی وجہ سے عوام کے نام کرروڑوں روپے کے فنڈز میں کرپشن کا خدشہ بڑھ گیاہے کوہلو ،بارکھان ،ڈیرہ بگٹی اور سبی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ موجودہ تین سال کے دوران عوام کے بنیادی سہولیات کیلئے اسکیمات صرف کاغذی کارروائی تک محدود رہے ہیں جبکہ ان علاقوں میں بسنے والے لوگ تعلیم،صحت ،پینے کے صاف پانی،پکی اور پختہ سڑکیں ،بجلی ،واٹر سپلائی اسکیمات سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے یکسر محروم ہیں جبکہ عوامی نمائندہ نے اسلام آباد اور کوئٹہ میں مستقل سکونت اختیار کرلی ہے تین سالوں کے دوران عوام کو ملنے والے اسکیمات اور بنیادی سہولیات آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ۔

(جاری ہے)

الیکشن میں عوامی ووٹوں سے اقتدار ملنے کے بعد عوامی نمائندے ایسے غائب ہوجاتے ہیں جیسے وہ کبھی ان حلقوں سے تھے ہی نہیں۔ تین سال کے طویل مدت میں تاحال ان اضلاع میںایم این اے کی فنڈز سے سکولز ،کالجز ،جدید ہسپتالیں ،پکی سڑکیں تو دور کہی کوئی ترقیاتی کام کی تختی تک نظر نہیں آئی ہے جس کی وجہ سے جہاں ایک جانب پسماندہ گی میں مزید اضافہ ہوا ہے وہی علاقے کی ترقی اور عوام کے فلاح بہبود کے لئے عوامی نمائندے کے دعووں کی پول کھل گئی ہے تین سال کے عرصے میں جہاں عوامی اسکیمات گرونڈ سے غائب رہے ایسے ہی عوامی نمائندہ بھی اپنے منتخب این اے میں نظر نہیں آئے ہیں ۔

سبی ڈویژن بلخصوص کوہلو ،بارکھان اور پیلاوغ، بیکڑ ڈیرہ بگٹی کے عوام آج کے جدید دور میں بھی جوہڑوں کے پانی پینے ،خستہ حال سڑکوں پر سفر کرنے اور صحت کے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں عوامی نمائندے کی غفلت اور عد م دلچسپی کی وجہ سے حلقے میں بسنے والے لوگ آج کے جدید دور میں بھی پتھروں کے زمانے میں رہنے پر مجبور ہیں این اے کوہلو ،بارکھان ،سبی اور ڈیرہ بگٹی کے عوامی حلقوں نے وزیر اعظم عمران خان ،چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا ، گورنر بلوچستان ظہور آغا اوروزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ممبر قومی اسمبلی کی جانب سے حلقوں میں عوام کے بنیادی مسائل حل نہ کرنے اور ترقیاتی اسکیمات کی عدم فراہمی سے بڑھتے مسائل پر نوٹس لیکر عوام کے بنیادی سہولیات کے لئے فوری فنڈز کا اجراء اور گرونڈ پر ترقیاتی اسکیمات کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ لوگوں کو ممبر قومی اسمبلی کے اسکیمات گرونڈپر نظر آنے کے ساتھ ساتھ ان سے مستفید بھی ہوسکیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات