کمشنر کراچی کی زیر صدارت جلاس،چہلم کے مرکزی جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا

فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی ،صفائی اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنا یا جاے گا ، نوید شیخ

ہفتہ 25 ستمبر 2021 23:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) کمشنر کراچی نوید احمد شیخ کی صدارت میں ان کے دفتر میں منعقدہ ایک جائزہ اجلاس مین چہلم حضرت امام حسین ؓکے مرکزی جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میںڈپٹی کمشنرزپولیس ، پاکستان رینجرز، بلدیہ عظمی ،ضلعی بلدیات، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ،ور دیگر محکموں کے سینئر افسران اور کے الیکٹرک کے نمائندوںنے شرکت کی۔

اجلاس مین جعفر یہ الائنس پاکستان کے سیکریٹری سید شبر رضا علامہ فرقان حیدر عابدی علما کرام اور منتظمین بھی موجو د تھے۔ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشاد سو ڈھر نے کمشنر کراچی کو مرکزی جلوس چہلم امام حسین? کے انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس مین کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا منتظین نے اجلاس کو یقین دہانی کرائی کی ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے گا اس سلسلہ میں تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیںاجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کہ حضرت امام حسین? کے مرکزی جلوس کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی اس موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جا ئیں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلوس کے راستون اور مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی کے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے مرکزی جلوس سمیت اندرونی علاقون سے برآمد ہونے والے تمام چہلم کے جلوسوں کے راستوں پر صفائی کے خصوصی اقدامات کئے جا ئیں گے تمام راستوں کو یقینی طور پر روشن رکھا جائیے گا۔ اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے لئے ترجیحی اقدامات کئے جائین گے اجلاس میں مختلف راستوں پر سیوریج کی شکایت کی جانب نشاندہی کی گئی فیصلہ کیا گیا واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اس سلسلہ میں ترجیحی اقدامات کرے گا۔

۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ علما کرام ، مذہبی رہنماون اور منتظمین کے ساتھ رابطہ و تعاون کو مستحکم کیا جائے گا کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اجلاس میں جن شہری مسائل کی نشا ندہی کی گئی ہے ان کے حل اور شہری سہولتوں کی فراہمی کے لئے مربوط کوششیں کی جائیں انھوں نے اسسٹنٹ کمشنر جنرل اعجاز حسین رند کو متعلقہ افسران اور منتظمین کے درمیان رابطہ کو مضبو ط بنانے کے لیئے واٹس اپ بنا نے کی ہدایت کی۔ انھوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ منتظمین کے ساتھ رابطہ میں رہیں ان کے ساتھ رابطہ سے کام کریں۔