صدر کے پی سی کی زیرصدارت کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کا ہائوسنگ اسکیمزکے مسائل پر اہم اجلاس

اجلاس میں وزیر بلدیات سندھ ، ڈی جی ایل ڈی اے،ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل ڈی جی ایم ڈی اے سمیت ایل ڈی اے اور ایم ڈی اے کے دیگر اعلی حکام کی خصوصی شرکت 15 اکتوبر تک ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوگا، جس میںہاکس بے بلاک 2 کے متبادل پلاٹس کی منظوری دے دی جائے گی، ناصر شاہ

ہفتہ 25 ستمبر 2021 23:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کا ہائوسنگ اسکیمزکے مسائل پر اہم اجلاس صدر فاضل جمیلی کی صدارت میں ہفتہ کوکراچی پریس کلب میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری محمد رضوان بھٹی،جوائنٹ سیکرٹری ثاقب صغیر،گورننگ باڈی کے ممبران فاروق سمیع،حامد الرحمن،عزیز سنگھوراور رشید میمن نے شرکت کی۔

اجلاس میں سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ ، ڈی جی ایل ڈی اے محمداسحاق،ممبربورڈ آف ریونیوسمیع صدیقی، ایڈیشنل ڈی جی ایم ڈی اے حاجی احمد سمیت ایل ڈی اے اور ایم ڈی اے کے دیگر اعلی حکام نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ایل ڈی اے کے اعلیٰ حکام نے ہاکس بے ایل ڈی اے لیزکے حوالے سے بتایاکہ موٹیشن کا معاملہ آخری مرحلے میں ہے ۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے نے موٹیشن کے لئے ادائیگی کا انتظام کر لیا ہے اور اس وقت سمری ایڈووکیٹ جنرل کے پاس ہے جس کو بورڈ آف ریونیو اور ایل ڈی اے دیکھ رہے ہیںاور یہ جلد ہی حل ہو جائے گا۔

اس موقع پر وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے ہدایت کی کہ اس کو ترجیح بنیادوںپردیکھاکیا جائے اور جہاں پر ان کی ضرورت ہو انہیں آگاہ کیاجائے۔وزیر بلدیات نے اعلان کیا 15 اکتوبر تک ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوگا، جس میںہاکس بے بلاک 2 کے متبادل پلاٹس کے لئے بلاک 68میں دینے کی منظوری دے دی جائے گی اور 28 اکتوبر تک قرعہ اندازی کر دی جائے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہاکس بے کے پلاٹس کی خریدوفروخت کے لئے کراچی پریس کلب کی این او سی لازمی ہو گی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ہاکس بے ایل ڈی اے کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں تین اسکیمیں رکھی گئیں ہیں جس میں دو پر کام شروع کردیاگیا ہے۔اجلاس میں ہاکس بے میں صحافی پارک کو بھی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اس موقع پرایم ڈی اے حکام نے بتایا کہ صحافیوں کو تیسر ٹائون اور ملیر میں قبضے حکومت کی جانب سے ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے نہیں دیا جا رہا۔

اجلاس میں وزیر بلدیات نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ادائیگی کر دی جائے گی اس سلسلے میں سمری بھیجی جائے تاہم اس وقت صحافیوں کومشروط قبضہ دے دیا جائے ۔نئے ممبران کو پلاٹس کے حوالے سے وزیر بلدیات نے کہا کہ نئے پلاٹس کی سمری وزیر اعلی سندھ منظور کریں گے۔ اس سلسلے میں باقاعدہ درخواست دی جائے وہ وزیر اعلی سندھ سے بات کرکے پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :