Live Updates

تاجروں کے مسائل حل کرانا، اوّلین ترجیح ہے، حکومت پیٹرول کی قیمت کو کم سطح پر لائے: نو منتخب صدر حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری الطاف میمن

ہفتہ 25 ستمبر 2021 23:09

حیدرآباد۔25ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2021ء) :حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے نو منتخب صدر محمد الطاف میمن نے کہا ہے کہ اُن کی پہلی خواہش تاجر و صنعتکار برادری کے مسائل کو چیمبر کے پلیٹ فارم سے حل کرانا ہے جو کہ اِس ایوان کی اوّلین ذمہ داری ہے۔  جنرل باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ اِس وقت تاجر برادری کورونا اور اُس صورتحال کی وجہ سے سخت پریشان ہے، ایسے میں ضرورت اِس اَمر کی ہے کہ تمام تاجر ایک پلیٹ فارم حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری جو وزارت کامرس سے رجسٹرد ہے اور ضلع حیدرآباد اور اِس کے اِرد گرد کے علاقوں کی وفاقی اور صوبائی محکموں میں تاجروں کی بھرپور انداز میں اپنی نمائندگی کو جاری رکھے ہوئے ہے ،ایک ہوکر تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے اِس پلیٹ فارم سے بھرپور آواز اُٹھاسکیں۔

(جاری ہے)

  اُنہوں نے کہا کہ اِس وقت مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے، اِس طوفان کو روکنے کے لئے مثبت پالیسیوں  اور پیٹرول کی قیمت کو  فوری طور پر کم سے کم سطح پر لانے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے اِس سے بننے والی مصنوعات میں بھی بے پناہ اضافہ ہوجاتا ہے جس سے ملکی معیشت جو پہلے ہی کورونا کی وجہ سے  متاثر ہوئی ہے،  اُسے سنبھالا جاسکے۔

  اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا گیا کہ پیٹرول کی قیمت کو کم کیا جائے اور مہنگائی کو قابو کرنے کے لئے سودمند معاشی پالیسیاں مرتب کی جائیں۔  اِس سے قبل موجودہ صدر سلیم الدین قریشی نے اپنے خطاب میں پورے سال کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ نو منتخب عہدیداران اُن کی جانب سے کئے گئے اقدام کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

  نبیل احمد صدیقی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن نے اراکین کمیٹی اور عہدیداران کے انتخاب کا سرکاری اعلان کیا جس کے مطابق صدر محمد الطاف میمن، سینئر نائب صدر محمد ادریس میمن، نائب صدر مسرور اقبال، اراکین ایگزیکٹیو کمیٹی محمد فاروق شیخانی، دولت رام لوہانہ، محمد عارف میمن، احمد حسین شیخ، محمد سلیم خان اور ڈاکٹر اسماعیل فاروق نامی کو کامیاب قرار دیا گیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات