Live Updates

ن لیگ نے نواز شریف کو جعلی ویکسین لگوانے کی جعل سازی کی ہے،ارمغان صادق

ہفتہ 25 ستمبر 2021 23:09

لاہور۔25ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2021ء) :تحریک انصاف کے مرکزی رہنماارمغان صادق نے کہاہے کہ ن لیگ نے نواز شریف کو جعلی ویکسین لگوانے کی جعل سازی کی ہے،دونمبری اور جعلسازی میں مسلم لیگ ن کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا،ملک اور اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، حکومت نے ذمے داروں کو پکڑلیا ، انہیں قرار واقعی سز اد ی جائے گی۔

(جاری ہے)

  اپنے بیان   میں ا نہوں نے کہا کہ کرپشن مافیاکی اصل جگہ اقتدار کے ایوان نہیں جیل ہے انہیں اپنے کئے کی سزا بھگتنا پڑے گی لوٹی گئی قومی دولت کی پائی پائی ان سے وصول کی جائیگی، قوم انکا حقیقی چہرہ دیکھ چکی ہے،ن لیگ کا  کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں انہیں عوام کا اعتماد کبھی حاصل نہیں ہوگا۔انہوں نے مزید کہاکہ اپوزیشن جماعتیں ملکی ترقی نہیں چاہتیں، امن دشمن قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں اور اپوزیشن جماعتیں سیاسی انارکی کی فضا قائم کرکے ان کے آلہ کار کا کردار ادا کررہی ہیں، قوم ان کا راستہ روکے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات