لاکھوں افراد میں سائنو ویک ویکسین کے استعمال کی افادیت کا ڈیٹا سامنے آگیا
ْ تحقیق میں 72 لاکھ افراد کے ڈیٹا کو دیکھا گیا جن کو سائنو ویک ویکسین کا استعمال کرایا گیا
اتوار 26 ستمبر 2021 12:25
(جاری ہے)
ملائیشین وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ 72 لاکھ میں سے محض 0.011 فیصد کو کووڈ 19 ہونے پر آئی سی یو میں علاج کرانے کی ضرورت پڑی۔
اسی طرح فائزر ویکسین استعمال کرنے والوں میں یہ شرح 0.002 فیصد اور ایسٹرا زینیکا ویکسین استعمال کرنے والوں میں 0.001 فیصد رہی۔ملائیشیا کے انسٹیٹوٹ فار کلینکل ریسرچ کے زیرتحت یہ نیشنل کووڈ 19 ٹاسک فورس کے ساتھ مل کر یہ تحقیق کی گئی اور اس کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ ویکسین کا برانڈ جو بھی ہو، ویکسینیشن سے آئی سی یو میں داخلے کا خطرہ 83 فیصد اور موت کا خطرہ 88 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ویکسینیشن کے بعد بیمار ہونے والے افراد میں آئی سی یو کے داخلے کی شرح نہ ہونے کے برابر رہی اور مجموعی طور پر ویکسینیشن مکمل کرانے والوں میں یہ شرح 0.0066 فیصد رہی۔اسی طرح ویکسینیشن کرانے والوں میں اموات کی شرح بھی محض 0.01 فیصد رہی اور ان میں سے بھی بیشتر مریض ایسے تھے جن کی عمر 60 سال سے زیادہ تھی یا پہلے سے کسی اور بیماری کے شکار تھے۔محققین نے بتایا کہ تینوں ویکسینز استعمال کرنے گروپس مختلف تھے اور اسی کے باعث افادیت کے نتائج بھی مختلف رہے۔انہوں نے بتایا کہ ایسٹرا زینیکا ویکسین کو استعمال کرنے والے درمیانی عمر کے افراد تھے جبکہ فائزر اور سائنو ویک ویکسینز زیادہ خطرات سے دوچار آبادی کو استعمال کرائی گئی۔اس تحقیق کا آغاز یکم اپریل سے ہوا اور 5 ماہ تک جاری رہی، جس میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 45 لاکھ ویکسینیشن مکمل کرانے والے افراد کو شامل کیا تھا اور ایسٹرا زینیکا ویکسین استعمال کرنے والوں کی تعداد بھی کم تھی۔جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ سائنو ویک ویکسین کو پاکستان سمیت متعدد ممالک میں بہت زیادہ استعمال کیا جارہا ہے اور ستمبر کے آغاز تک وہ چین اور بیرون ملک ایک ارب 80 کروڑ خوراکی سپلائی کی جاچکی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.