حضرت داتا گنج بخشؒ کی کاوشوں سے برصغیر میں اسلام پھیلا‘ مجاہد عبدالر سو ل

داتا صاحبؒ نے علم و معرفت کے جو چراغ جلائے حق کے متلاشی آج بھی ان سے روشنی پا رہے ہیں

اتوار 26 ستمبر 2021 12:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) صدر سنی تحریک پنجا ب مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے کہا ہے کہ حضرت داتا گنج بخش کی کاوشوں سے برصغیر میں اسلام پھیلا، داتا گنج بخشؒ نے تہذیبوںکے تصادم کی بجائے انسانوں سے محبت کے نظریے کو متعارف کروایا،داتا صاحبؒ نے علم و معرفت کے جو چراغ جلائے حق کے متلاشی آج بھی ان سے روشنی پا رہے ہیں۔

ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے داتا علی ہجویری ؒ کے عر س کے سلسلہ میں سنی علما ء بورڈ کے اجلا س میں گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے کہاکہ اولیا ئے اللہ کی خصوصی نگاہ سے ہی پاکستان معرض وجود میں آیا ، حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ، سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ، حضرت بابا فرید الدین گنج شکر،مخدوم سلطان اشرف جہانگیر سمنانی، حضرت شیخ احمد سرہندی مجددالف ثانی، اعلی حضرت امام احمد رضا خان بریلوی،حضرت بابا قطب شاہ ولی ودیگر برصغیر کے بزرگوںکی جرات مندانہ تعلیمات کواپنانے کی آ ج اشد ضرور ت ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ آج کے اجلا س میں جن ہستیوں کا ذکر ہو رہا ہے ان اولیا ئے اللہ کی عملی زندگی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت مبارکہ کا عکس تھی جس سے بر صغیر کے لوگوں میں اسلام کی روشنی پھیلی ، آج صدیوں بعد بھی حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ، سلطان الہند خواجہ معین الدین اجمیری و دیگر اولیا اللہ کی درگاہیں ٹوٹے ہوئے دلوں کا قرار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :