کورونا وائرس سے متاثرہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کا سینما ہالز اکتوبر میں دوبارہ کھولنے کا اعلان

اتوار 26 ستمبر 2021 14:50

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر انے 22 اکتوبر سے سینما ہال اور ڈرامہ تھیٹر دوبارہ کھولنے کااعلان کر دیا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست میں سینما ہالز جو کہ کوویڈ۔19 کی دوسری لہر کے آنے کے بعد اپریل سے بند ہیں ،کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرا بھارت کی سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں ابھی تک کوویڈ۔19 کے 42 ہزار سے زیادہ متحرک کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ریاست میں تقریبا ایک ہزار سے زیادہ سنیما ہالز ہیں جو کہ ملک میں باکس آفس کلیکشن کا 25 سے 30 فی صد حصہ فراہم کرتے ہیں۔ گزشتہ سال 2020 میں بھارت 0.4 بلین امریکی ڈالر کی آمدنی کے لحاظ سے پانچویں بڑی باکس آفس مارکیٹ تھی۔

متعلقہ عنوان :