طالبان نے ملزمان کی لاشیں چوک پر لٹکادیں

اتوار 26 ستمبر 2021 15:30

ہرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) افغانستان کے شہر ہرات میں طالبان نے 4 ملزمان کی لاشیں چوک پر لٹکا دیں۔افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چاروں افراد تاجر اور اس کے بیٹے کو اغوا کرنے میں ملوث تھے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ چاروں اغواکار طالبان فورسز سے مقابلے میں مارے گئے تھے۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان حکام نے بتایاکہ ملزمان کی لاشیں مجرموں کے عبرت حاصل کرنے کے لیے لٹکائی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :