Live Updates

کراچی کی عوام پیپلز پارٹی کے پرچم تلے متحد ہوجائیں،حاجی عبد المجید

ایم کیو ایم کی کوئی بھی شکل کراچی کے مفاد میں نہیں۔ پی ٹی آئی عوام میں غیر مقبول ہے ، وفود سے بات چیت

اتوار 26 ستمبر 2021 16:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کونسل کے رکن حاجی عبد المجید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک و قوم کی تقدیر بدلے گی۔ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو جو نقصانات پہنچائے ہیں اور عوام کی کمر توڑی ہے اس کا واحد حل عمران خان کی حکومت کا جلد خاتمہ ہے ، وہ لیاری میں اپنے دفتر میں آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

پی پی پی سندھ کونسل کے رکن حاجی عبد المجید نے کہا کہ کراچی کی عوام شہر کی ترقی و خوشحالی کو مد نظر رکھتے ہوئے بھر پور انداز میں پیپلز پارٹی کے پرچم تلے متحد ہو جائیں تاکہ شہر کی رونقیں نا صرف بحال ہوں بلکہ حقیقی معنوں میں روشنیوں کا شہر جگمجائے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اب کوئی اور کسی بھی شکل میں کراچی کے مفادمیں نہیں ہے۔ کراچی کو سب سے زیادہ نقصان ایم کیو ایم سے پہنچا ہے۔

حاجی عبد المجید نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک و قوم کو تباہی کی جانب لے جا رہی ہے اور عوام میں غیر مقبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے لیاری کے مسائل پر خصوصی توجہ دی ہے اور شہر کراچی کی ترقی کے لیے نئے منصوبے بنا رہی ہے ۔ انہوں نے پارٹی کارکنان پر زور دیا ہے کہ وہ پارٹی قائد بلاول بھٹو کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات