بیٹوں نے باپ سے جمع پونجی چھین کر نہ آنکھوں کا آپریشن کروایا نہ دیکھ بھال

نابینا باپ اور چھوٹی بہن کو گھر کا ملازم بنادیا، بہنوں کا حصہ بھی ہڑپ، مکان بھی چھین لیا

اتوار 26 ستمبر 2021 17:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) بیٹوں نے باپ سے جمع پونجی چھین کر نہ آنکھوں کا آپریشن کروایا نہ دیکھ بھال، نابینا باپ اور چھوٹی بہن کو گھر کا ملازم بنادیا، بہنوں کا حصہ بھی ہڑپ کر گئے، مکان بھی چھین لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے نواحی علاقے بھیر کنڈ احسن آباد کے رہائشی مستری شمس الرحمن کے بیٹے ساجد اعوان جو کہ سبحان گوڈا کے نام سے ورک شاپ چلا رہا ہے جبکہ اُس سے بڑا بھائی جاوید اعوان جس کے پاس اپنی گاڑی ہے جو کرائے پر چلا رہا ہے، اُنہوں نے اپنے باپ جو کہ شدید بیمار تھے اور پھر آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوگئے علاج نہ کروایا جبکہ اُن کے پاس جو جمع پونجی تھی وہ بھی چھین لی، اور گھر کا ملازم بنادیا جبکہ چھوٹی بہن کا رشتہ بھی زبردستی کروادیا، جبکہ جعلسازی سے مکان پر قبضہ بھی کرلیا، ڈاکٹرز کے مطابق مستری شمس الرحمن اعوان کی آنکھوں کے آپریشن کے بعد بینائی واپس آسکتی ہے مگر نالائق اولاد آپریشن نہیں کروارہی جس پر اُن کے والد مظفرآباد اپنے داماد کے پاس آئے مگر وہاں سے اُن کو زبردستی بیٹے واپس لے گئے، جبکہ شمس الرحمن کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی اولاد کیلئے سب کچھ کیا، مگر میری اولاد نے مجھے اکیلا چھوڑ دیا،میں نے لاکھ کوشش کی کہ میں اپنے بیٹے کے خلاف مسجدوں میں باقاعدہ اعلان کروں مگر مجھے وہ گھر سے باہر نہیں نکلنے دیتے۔

متعلقہ عنوان :