نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، راولپنڈی اسٹیڈیم سے 5 بکیز رنگے ہاتھوںگرفتار

اتوار 26 ستمبر 2021 18:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کر کے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سے چار بیکرز کو گرفتار کیا، جن کا تعلق بھارتی سٹے باز مافیا سے بتایا جارہا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سے 5 بکیز گرفتار ہوئے، جن کا تعلق بھارت بکیز مافیہ سے ہے، ان بکیز کو دبئی سے آپریٹ کیا جارہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اینٹی کرپشن یونٹ کی مدد سے بکیز کے گرد گھیرا تنگ کیا گیا، ان میں سے دو کو گزشتہ روز جبکہ 3 کو گرفتار کر کے نیو ٹاؤن تھانے منتقل کردیا گیا۔پولیس تفتیش کے دوران گرفتار بکیز نے انکشاف کیا کہ اٴْن کا رابطہ بھارت کی بکی مافیہ سے ہے، جنہیں دبئی میں بیٹھے سٹے بازوں کی حمایت بھی حاصل تھی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گرفتار بکیز سے ابتدائی تفتیش کے بعد مقدمات درج کر لیے گئے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ میچز پر جوا کرانے والے پانچوں بکیوں کو اسٹیڈیم کے اندر یاسر عرفات انکوڑر سے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے، گرفتار ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت ذیشان میمن کے نام سے ہوئی، جس کا تعلق کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے ہے۔دوسرے بکی کی شناخت وجاہت حسین کے نام سے ہوئی جس کا تعلق وہاڑی جبکہ چوتھے عبدالرحمان کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔