پاکستان سمیت دنیا بھر میں(آج) سیاحت کا عالمی منایا جائے گا

اتوار 26 ستمبر 2021 18:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں(آج)پیر کو سیاحت کا عالمی منایا جائے گا جس کا مقصد بین الاقوامی برادری میں سیاحت کی اہمیت اور اس کی سماجی ، ثقافتی ، سیاسی اور معاشی اقدار کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ سیاحت کا عالمی دن دنیا بھر میں سیاحوں اور سیاحت کی صنعت کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی دارالحکومت میں عالمی سیاحت کے دن کے موقع پر مختلف محکموں کی جانب سے کئی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ اقوام متحدہ کی ورلڈ ٹورزم آرگنائزیشن (یو این ڈبلیو ٹی او) ہر سال 27 ستمبر کو دنیا بھر کے لوگوں کو سیاحت کے عالمی دن میں شرکت کی دعوت دیتی ہے۔ بہت سے سیاحتی ادارے اور تنظیمیں ، نیز سرکاری ایجنسیاں جو سیاحت میں خاص دلچسپی رکھتی ہیں ، ایونٹ کو مختلف خصوصی تقریبات اور تہواروں کے ساتھ مناتی ہیں۔ سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر مختلف قسم کے مقابلے ،سیاحت کو فروغ دینے والے فوٹو مقابلوں کے ساتھ ساتھ ایکو ٹورزم جیسے شعبوں میں ٹورازم ایوارڈ پریزنٹیشنز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔