گھر سے کام کرنے والوں کے بجلی کے بلوں پر اضافی ٹیکس لگے گا

اتوار 26 ستمبر 2021 18:35

گھر سے کام کرنے والوں کے بجلی کے بلوں پر اضافی ٹیکس لگے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے رکن انٹرنل ریونیو آپریشنز قیصر اقبال نے کہا ہے کہ گھر سے کاروبار کرنے والے غیررجسٹرڈ افراد پر بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس کا اطلاق ہوگا۔

(جاری ہے)

قیصر اقبال نے انجمن تاجران کے صدر کاشف چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چھوٹے تاجروں کے ایف بی آر سے مذاکرات کامیاب ہوئے ہیں، سوشل میڈیا کے دور میں صدارتی آرڈیننس کے حوالے سے غلط فہمیاں پھیلائی جارہی تھی۔

انہوں نے کہاکہ ایسے افراد جو گھر سے کاروبارکررہے ہیں لیکن رجسٹرڈ نہیں ہیں، ان پروفیشنلز کے بجلی کے بلوں پر اضافی ٹیکس کا اطلاق ہوگا۔ قیصر اقبال نے کہاکہ چھوٹے تاجروں کے ساتھ مشاورت کررہے ہیں اور کمشنرز کو کہا جارہا ہے کہ وہ تاجروں کے تحفظات سن کر ان کو مقامی سطح پر حل کریں۔